پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

بجلی کے بلوں پر سیلز ٹیکس سے متعلق وزیر خزانہ کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اب بجلی کے بلوں میں فکسڈ سیلز ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ایم کیو ایم اور تاجر رہنما سے کامیاب مذکرات ہوئے جس میں وفاقی وزیر فیصل سبزواری، وسیم اختر، تاجر رہنما شرجیل گوپلانی موجود تھے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی کے تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

- Advertisement -

تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے کہا کہ بلز میں غیرمنصفانہ فکس سیلز ٹیکس فوری ختم کرکے اقدامات کیے جائیں اور درآمدات میں ای فارم کی شرط ختم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹ مال فوری کلیئر کرنے کے لیے بینکوں کو زرمبادلہ فراہم کیا جائے جبکہ ایس آر او کے تحت درآمد پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔

دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجلی کے بلوں سے فوری متنازع فکس سیلز ٹیکس ریٹیلرز ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین ماہ تک بجلی بل سابقہ طریقہ سیلز ٹیکس کے بغیر آئیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ تاجروں سے نئے ٹیکس گزار ٹیکس نیٹ میں لانے اور ردوبدل پر میٹنگ کریں گے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اب آئندہ بھی بجلی بلوں میں فکس سیلز ٹیکس نہیں لگایا جائے گا جبکہ انہوں نے ٹیکس نیٹ میں مزید تاجروں کو لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں