تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

تحریک انصاف کا حکومت کو ایک ماہ میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا الٹی میٹم

اسلام آباد: تحریک انصاف نے حکومت کو ایک ماہ میں اسمبلییاں تحلیل کرنے اور عام انتخابات کا اعلان کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو بہت وقت دیا گیا لیکن یہ انتخابات کے لیے تیار نہیں ہیں انہیں اب مزید وقت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایک ماہ کے اندر اسمبلیاں تحلیل کرے اور عام انتخابات کا اعلان کرے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں اسلام آباد میں بڑے جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا جس میں اسمبلیوں کی تحلیل کے لیے حکومت کو ڈیڈلائن دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کل بیانات دیئے گئے کہ صوبائی اسمبلی توڑیں انتخابات کرانے کیلئے تیار ہیں لیکن اس کے بعد سے کوئی واضح پیغام یا بیان نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوعدالت کے فیصلےکا احترام کرنا چاہیے تھا اور عدالتی فیصلے کو دیکھ کر ضمنی انتخابات روکنے چاہیے تھے لیکن یہ ن لیگ کی خوشنودی میں لگے ہوئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن کو انتخابات سے قبل ہٹایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق جو مہم چلائی گئی اس کی مذمت کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -