تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

جنگ کی نوعیت اور کردار وقت کے ساتھ بدل رہا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ جنگ کی نوعیت اور کردار وقت کے ساتھ بدل رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئی قائم کردہ آرمی سائبر کمانڈ اور آرمی سینٹر آف ایمرجنگ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔

آرمی چیف کی آمد پرکمانڈر آرمی سائبرکمانڈ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے استقبال کیا اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس ودیگرافسران موجود تھے۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ جنگ کی نوعیت اور کردار وقت کے ساتھ بدل رہا ہے جبکہ فائر پاور اور سائبر مستقبل کی جنگ میں نمایاں اہمیت اختیار کرچکی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمیں ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ نئی سائبر کمانڈ کو مرحلہ وار تینوں افواج کے ساتھ منسلک کیا جائے گا اور کمانڈ قومی سطح پر نیشنل سائبر اقدامات میں ہم آہنگی کا بھی حصہ بنے گی۔

Comments

- Advertisement -