تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب میں ملاوٹ کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

ریاض : سعودی حکومت نے ملاوٹ کرنے والے تاجروں کو خبردار کردیا، اگر کوئی تاجر یا ادارہ ناجائز منافع کی خاطر ملاوٹ کرتا پکڑا گیا بھاری جرمانے کا حقدار قرار پائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے اداروں اور تاجروں کو تنبیہ کی ہے کہ اشیاء میں ملاوٹ کرنے سے گریز کریں کیونکہ اگر کوئی ادارہ یا تاجر ملاوٹ میں ملوث پایا گیا تو اسے 1 لاکھ سے 10 لاکھ ریال تک جرمانہ بھرنا پڑے گا۔

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ادارہ غذائی اشئاء میں ملاوٹ کرنا پایا گیا تو اس کے سربراہ کو جرمانے کے ساتھ ساتھ 10 سال قید کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ مارکیٹ میں چار ایسے صابن موجود ہیں جن میں بیکڑیا کی مقدار حد سے زیادہ ہیں لہذا انہیں استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -