تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جیل انتظامیہ نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا

اسلام آباد: اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اسلام اباد پولیس کے حوالے کردیا.

اے آروائی نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس شہباز گل کو ایمبولینس کے ذریعے لےکر روانہ ہوگئی انہیں ایمبولینس میں آکسیجن ماسک بھی لگایا گیا ہے جبکہ انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آرہی ہے۔

 شہبازگل کی اڈیالہ جیل سےمنتقلی کے لیے وزارت داخلہ نے ایف سی اور رینجرز سے مدد طلب کی تھی جس کے بعد ایف سی اور رینجرز کی ٹیمیں اڈیالہ جیل کے لیے روانہ ہوگئی۔

 شہبازگل کی حوالگی کیلئےوفاقی پولیس کےاعلیٰ افسران پہلےسےموجود تھے جبکہ راولپنڈی پولیس کے تمام افسران بھی اپنی نفری سمیت موجود تھے۔

شہباز گل کو جیل منتقل کیا جائے یا اسپتال، وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آگئے

اس سے قبل ذرائع کا بتانا تھا کہ جیل انتظامیہ نےاسلام آبادپولیس کوواپس جانےکی ہدایت کردی تھی۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جیل حساس مقام ہے ہجوم نہ لگایا جائے رات گئے جیل حدود میں غیر متعلقہ افراد کا موجود ہونا خطرناک ہے۔

اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کی حوالگی کے بغیر واپس جانے سے انکار کردیا تھا جبکہ جیل انتظامیہ کا موقف تھا کہ ان کی طبیعت خراب ہے پولیس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا لیکن بعدازاں شہباز گل کو پولیس کے حوالے کردیا گیا جس کے بعد پولیس انہیں لے کر روانہ ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -