تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کراچی میں بااثر افراد کا مبینہ چور پر بہیمانہ تشدد

کراچی کے علاقے ملیر میں بااثر افراد نے مبینہ چور کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیرمیں بااثر افراد نے اپنی عدالت لگالی اور چوری کے مبینہ ملزم گلزار کو درخت سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد پولیس کارروائی کروانے سے انکار کررہے ہیں جبکہ متاثرہ شہری اسپتال میں زیر علاج ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح افراد شہری کو تشدد کرنے کے بعد علاقے میں گھماتے رہے اور پانی میں لے جاکر اسے غوطے دیے گئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بااثر مسلح افراد نے اپنی ہی عدالت لگائی اور شہری کو سریے چوری کرنے کا الزام میں مارا پیٹا گیا۔

مسلح افراد علاقہ مکینوں کو یہ دکھاتے رہے کہ وہ کتنے بااثر ہیں اور اس طرح کسی بھی شہری کو تشدد کا نشانہ بناسکتے ہیں۔

افسوسناک واقعہ تین روز قبل پیش آیا تھا جس کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کی بجائے یہ کہہ کر کارروائی روک دی کہ اہلخانہ کارروائی نہیں چاہتے۔

Comments

- Advertisement -