تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

انٹرویو کے دوران خاتون کی عمر پوچھنا انتظامیہ کو مہنگا پڑ گیا

جاب انٹرویو کے دوران مختلف سوالات کیے جاتے ہیں جس کے جواب امیدواروں کی جانب سے دیے جاتے ہیں تاہم کسی خاتون سے اس کی عمر کبھی نہیں پوچھی جاتی۔

آئرلینڈ میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون ریسٹورنٹ میں ڈیلیوری ڈرائیور کی نوکری کے لیے انٹرویو دینے گئیں اور اس دوران انتظامیہ کو اس کی عمر پوچھنا مہنگا پڑ گیا۔

جینس والش نامی خاتون نے الزام لگایا کہ انہیں ڈرائیور کی نوکری ان کی جنس اور عمر کی وجہ سے نہیں ملی۔

بعد ازاں خاتون نے فیس بک پرریسٹورنٹ انتظامیہ کو بتایا کہ انٹرویو کے دوران حکام نے میری عمر پوچھی۔

رپورٹس کے مطابق جلد ہی خاتون نے ریسٹورنٹ پر مقدمہ دائر کیا جس کے بعد برانچ کے مالک جسٹن کوئرک نے اسے معافی کے طور پر معاوضہ ادا کیا۔

خاتون کی فیس بک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے انٹرویو لینے والوں میں سے ایک فرد کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے بے خبر تھے کہ ملازمت کے انٹرویو کے دوران عمر کے بارے میں پوچھنا نامناسب ہے۔

انتظامیہ نے بعدازاں انٹرویو میں اس کی عمر پوچھنے پر معافی مانگتے ہوئے 4 ہزار 250 پاؤنڈز یعنی 10 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ادا کیے۔

Comments

- Advertisement -