تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

محکمہ تعلیم سندھ کا اسکولوں اور کالجز میں تعطیل کا اعلان

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں اور کالجز میں دو روز کی تعطیل کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے بارشوں کے پیش نظر سندھ کے تمام اسکولوں اور کالجز میں دو روز کی تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 اور 25 اگست کو اسکول اور کالجز بند رہیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ بارشوں کے پیش نظر دو دن 24 اور 25 اگست کو چھٹی کا اعلان کررہے ہیں۔علاوہ ازیں کراچی انٹر بورڈ نے بھی 24 اور 25 اگست کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ موسمیات نے آج سے نئے مون سون سسٹم کے تحت صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں کل 24 اگست سے بارش برسے گی اور وقفے وقفے سے جمعرات 25 اگست تک جاری رہے گی، پیش گوئی کے تحت کہیں کہیں درمیانی اور کہیں پر موسلادھار بارش ہوگی۔

موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا یہ نیا سسٹم بھارت سے صوبہ سندھ میں داخل ہو رہا ہے اور یہ بہت ہی طاقت ور ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ بھارت سے آنے والا یہ طاقت ور سسٹم 26 اگست سے ختم ہو جائے گا۔

نئے سسٹم کے تحت خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، گھوٹکی، کشمور اور جیکب آباد میں موسلادھار بارش متوقع ہے، تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین، حیدر آباد اور ٹھٹھہ میں بھی موسلادھار بارش کی پیشگوئی ہے۔

 

Comments

- Advertisement -