تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

رانا ثنا کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دائر

راولپنڈی: وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ گجر خان میں درخواست دائر کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے 29 جنوری کو ٹی وی پروگرام میں عدلیہ کو دھمکیاں دیں۔

درخواست گزار کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایسی سزا دوں گا کہ ساری زندگی آپ یاد رکھیں گے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ رانا ثنا نے عوام میں دہشت پھیلائی اور انتظامی افسران کو دھمکیاں دیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی ضلع میانوالی کے صدر نے وزیرداخلہ رانا ثناللہ، مریم نواز،نوازشریف ، وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ راناثنانے چیف سیکریٹری پنجاب ، کمشنر لاہور کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، دھمکی آمیزبیان جیو ٹی وی پرچلنےکی وجہ سے پنجاب بیوروکریسی میں خوف و ہراس پھیلا۔

پی ٹی آئی ضلع میانوالی کے صدر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف ،رانا ثنا نے بیانات مریم نواز، شہباز اور نوازشریف کے کہنے پر دیے۔

Comments

- Advertisement -