تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بچے کے پھول توڑنے پر باپ پر بہیمانہ تشدد

لاڑکانہ میں بچے کے باغ سے پھول توڑنے پر اس کے والد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے ڈوکری فارم کالونی میں بچے کا باغ سے پھول توڑنا جرم بن گیا، بااثر افراد نے بچے کے باپ کو مار مار کر لہولہان کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کے والد کو بری طرح سے مار کر رسیوں سے باندھ کر گھسیٹا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ محنت کش کے اہلخانہ نے جب پولیس سے شکایت درج کروانا چاہی تو پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔

بعدازاں واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے 14 نامزد ملزمان کے خلاف ڈوکری تھانے میں  جاوید چانڈیو کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا لیکن تین ملزمان کو ہی گرفتار کیا جاسکا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے جبکہ اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

انچارج ایس ایس پی لاڑکانہ نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -