تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سندھ میں بیمار بچے نے ماں کی گود میں دم توڑ دیا

سندھ کے شہر سیہون ٹینٹ سٹی میں ڈینگی اور جلدی امراض نے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیہون کی سیلاب متاثرین خاتون کا بچہ بیماری کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ شدت غم سے نڈھال ماں نے بچے کی بیماری سے متعلق آگاہ کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ فوجی اہلکاروں کو بتایا کہ میرا بیٹا بیمار ہے جس پر انہوں نے مجھے رکشہ کرکے دیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ بیٹے کو سرکاری اسپتال لے کر گئی تو ڈاکٹر نے ڈرپ لگائی جس کے بعد بچے نے کہا کہ امی گلا بند ہوگیا ہے میں دوسرے ڈاکٹرز کے پاس لے کر گئی لیکن کسی نہ ایک نہ سنی۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے کہا بچہ ٹھیک ہے اس کو واپس لے جاؤ میں جیسے ہی اسپتال سے نکلی تو بچے نے میری گود میں دم توڑ دیا۔

واضح رہے کہ سندھ میں سیلاب سے 24 گھنٹے میں 4 بچوں سمیت مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -