تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

کراچی: 8 ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 60 شہری قتل

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں صرف آٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر 60 شہریوں کو قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد میں جنوری سے اگست تک آٹھ ماہ میں ساڑھے تین سو شہریوں کو قتل کیا گیا جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر 60 شہری اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

سی پی ایل سی ریکارڈ کےمطابق اسٹریٹ کرائم کی اوسط یومیہ ڈھائی سو سے زائد وارداتیں ہوئیں۔

جنوری سے اگست تک آٹھ ماہ میں چھتیس ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں چوری یا چھینی گئیں جبکہ اسی عرصے میں پندرہ سو کاریں چھینی گئیں۔

اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں انیس ہزار سے زائد موبائل فون چھیننے کی رپورٹ درج ہوئی۔

جنوری سے اگست کے دوران اغوا برائے تاوان کے آٹھ اور بھتہ خوری کے کیس رپورٹ ہوئے۔

کراچی میں جنوری سے جولائی تک سات ماہ میں گھروں میں ساڑھے گیارہ سو ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں۔

Comments

- Advertisement -