کراچی میں شہری نے زندگی خطرے میں ڈال کر ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں شہری نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے شہری کو لوٹنے کی کوشش کی گاڑی پر کھڑے شہری نے زندگی داؤ پر لگا کر ملزم پر چھلانگ لگادی۔
ملزم نے گولی چلائی لیکن نوجوان معجزانہ طور پر بچ گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے ڈکیت سے پستول چھین کر فائرنگ کی لیکن پیچھے موجود دیگر ملزمان نے ساتھیوں کو چھڑانے کی کوشش کی اور ایک موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
نوجوان نے ڈکیتی ناکام بنانے کے لئیے زندگی داؤ پر لگا دی pic.twitter.com/S7tjCubeOy
— Kamil Arif (@CrkamilArif) September 14, 2022
ادھر کراچی کے علاقے گارڈن میں بھی واردات کے دوران شہری نے ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر موجود شہری سے ڈاکو نے موبائل فون چھینا شہری نے موقع پر دیکھ کر ڈاکو کو دبوچ لیا۔
بعدازاں مزاحمت پر ڈاکو فرار ہوگیا اور اس کے دیگر ساتھی بھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔