بھارت میں یونیورسٹی پروفیسر کی کیمپس میں ہی بیوی نے چپلوں سے پٹائی کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست اوڑیسا کی برہم پور یونیورسٹی میں پیش آیا۔
انیل کمار تیریا نامی یہ شخص انگلش ڈیپارٹمنٹ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہے جس کی اہلیہ گزشتہ دنوں کیمپس گئی اوراس کے چیمبر میں ہی اسے چپل سے مارنا شروع کردیا۔
رپورٹ کے مطابق خاتون اچانک پروفیسر صاحب کے چیمبر میں داخل ہوئی اور اندر سے کنڈی لگا کر انہیں پیٹنا شروع کر دیا۔
Berhampur University Assistant Professor Beaten Up By Wife; Video Goes Viral.
Berhampur (Ganjam,Odisha)
A video featuring a woman beating up an Assistant Professor of Berhampur University inside his chamber went viral on social media platforms. pic.twitter.com/V2eOFDKPK8
— Satish Kumar Dash🇮🇳 (@JournoSatish) August 21, 2022
اس دوران کسی طالب علم نے کھڑکی سے اس واقعے کی ویڈیو بنائی اور انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی۔
دیگر لوگوں نے کھڑکی سے ہی خاتون سے دروازہ کھولنے کی درخواست کی۔ جب لوگوں نے دیکھا کہ وہ دروازہ نہیں کھول رہی اور پروفیسر صاحب کو مسلسل پیٹے جا رہی ہے تو انہوں نے سکیورٹی کو بلا لیا جن کے آنے پر خاتون نے دروازہ کھول دیا۔
رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ خاتون نے اپنے شوہر کے ساتھ یہ سلوک کیوں کیا۔


