تازہ ترین

”قوم افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شانہ بشانہ ہے“

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں دہشت گردی کے خاتمے اور اس ضمن میں لاحق خطرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے سدباب کے اقدامات اور قوانین پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے فیٹف شرائط کی تکمیل کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیر اعظم نے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے عوام کی رائے کارکردگی دکھانے سے ہی بدل سکتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک بیانیے پر متفق ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

Comments

- Advertisement -