تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

انگلینڈ کے بعد کونسی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی؟

لاہور: انگلش ٹیم کے بعد کیوی ٹیم دو ٹیسٹ میچز اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رواں سال دسمبر اور جنوری 2023 میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ملتان اور کراچی میں ہوگی جبکہ تین ون ڈے میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

میچز کی تاریخوں کا اعلان پی سی بی اور مہمان بورڈ کی مشاورت کے بعد ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم ایک مرتبہ پھر پاکستان کا دورہ کرے گی اور 5 ٹی 20 اور اتنی ہی تعداد میں ون ڈے میچز اپریل میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دورہ پاکستان میں نیوزی لینڈ ٹیم سیکیورٹی کو جواز بنا کر بغیر  کھیلے واپس چلی گئی تھی۔

گزشتہ دورہ ملتوی کرکے جانے پر کیوی بورڈ پہلے ہی کمپنسیٹ دے چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -