تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

شوہر 2 بیویوں کے درمیان فٹ بال بن گیا

خانیوال میں ایک شوہر اپنی دو بیویوں کے درمیان فٹ بال بن کر رہ گیا اور کھیچا تانی میں اس کے کپڑے پھٹ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دونوں بیویاں اپنے ساتھ لے جانے کے لیے شوہر کو کھینچتی رہیں۔ ایک ہی شخص کی دو بیویاں شوہر کو اپنے ساتھ لے جانے پر سڑک پر لڑ پڑیں۔

ہوا کچھ یوں کہ نواحی گاؤں کا رہائشی مرید حسین ایک بیوی کے ساتھ محکمہ زراعت جا رہا تھا۔ دفتر کے دروازے پر دوسری بیوی زیتون بی بی نے شوہر کو پکڑ لیا اور دونوں بیویوں کی کھیچا تانی میں شوہر کے کپڑے پھٹ گئے۔

گزشتہ روز پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر قید کی سزا کاٹنے والے شوہر کو لاہور ہائی کورٹ نے بھی مایوس کیا تھا۔ عدالت نے شوہر کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائے جانے کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی۔

جسٹس عالیہ نیلم نے ماتحت عدلیہ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی تھی جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سیشن جج کے سامنے خود کو سرنڈر کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے خلاف قانون 6 ماہ قید 5 لاکھ روپے کی سزا سنائی، ملزم ملک غلام حسین کو سزا کا احتیار فیملی کورٹ کے پاس ہے، اسلام مرد کو چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے، عدالت سیشن عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مجرم ملک غلام حسین نے پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کی، قانون کے مطابق مجرم کو اجازت لینا چاہیے تھی۔

سیشن عدالت نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل 22 اکتوبر 2021 کو خارج کی اور مجرم شوہر ملک غلام حسین کو 6 ماہ قید 5 لاکھ روپے کی سزا سنائی گئی سزا بحال رکھی۔

Comments

- Advertisement -