تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

چین میں 67 سالہ خاتون کے ہاں ننھی پری کی آمد

بیجنگ: چین میں 67 سالہ خاتون کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ چین میں بچی کو جنم دینے والی یہ سب سے معمر خاتون ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے شہر زاؤ ہوانگ میں 67 سالہ خاتون تیان کے ہاں آپریشن کے ذریعے بچی کی پیدائش ہوئی ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ماں اور بچی دونوں خیریت سے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نومولود بچی کا نام ’تیانسی‘ رکھا گیا ہے جس کا مطلب ’جنت کا تحفہ‘ ہے، تیان کے ہاں یہ تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، اس سے قبل ان کے ہاں 1977 میں ننھے مہمان کی آمد ہوئی تھی۔

خاتون کے شوہر 68 سالہ ہوانگ کا کہنا ہے کہ بچی کی پیدائش پر بہت خوش ہیں، ہم اس کی اچھی پرورش کریں گے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں 74 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

دوسری جانب سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو پر صارفین کی جانب سے والدین کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ بڑھاپے میں والدین بچے کی دیکھ بھال کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے ہیں اور اس کا دباؤ بڑے بہن بھائیوں پر پڑے گا۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ تیان اور ہوانگ کو دو بچوں کے موجود ہونے کے باوجود تیسرے بچے کی پیدائش پر سزا دی جائے گی۔

خیال رہے کہ چین میں 2016 میں ایک بچے کی پالیسی میں نرمی کی گئی تھی جس کے بعد ایک خاندان کو دو بچوں کی پیدائش کی اجازت دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں 74 سالہ خاتون نے اے وی ایف کے ذریعے 2 بچوں کو جنم دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -