تازہ ترین

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

نئے قرض کیلئے مذاکرات، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

واشنگٹن : آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا...

بھارت نے ریاستی سرپرستی میں پھیلائی گئی دہشتگردی کا اعتراف کرلیا

نئی دہلی: مودی سرکار کی سرپرستی میں پھیلائی گئی دہشت گردی کا بھانڈا بھارتی چینل ہی پھوڑ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارت نے ریاستی سرپرستی میں پھیلائی گئی دہشت گردی کا اعتراف کرلیا ہے، بھارتی چینل نے حیران کُن اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی بھارت نے کی۔

بھارتی چینل بھارت میں حملے کی منصوبہ بندی اور تفصیلات بھی سامنے لے آیا جس میں کہا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی مدد سے جوہر ٹاؤن لاہور میں دہشت گردی کی گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملے سے قبل مرکزی ملزمان کے بھارتی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں تھے کہ حملہ خودکش کرنا ہے یا گاڑی ٹکرانی ہے۔

 اس سے قبل غیرملکی میڈیا کا بتانا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے گُن گانے والا بھارت بڑے پیمانے پر سائبر کرائم میں ملوث نکلا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی ٹی کے گُن گانے والا بھارت بڑے پیمانے پر سائبر کرائم میں ملوث نکلا

امریکا میں بھارتی کال سینٹرز کے ذریعے سائبر اسکیمنگ اور فیک کالنگ کا انکشاف ہوا۔ اس جرم میں دس سے زائد کال سینٹرز کے ڈائریکٹرز کو گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی کال سینٹرز امریکی شہریوں کو اسکیم کال کے ذریعے ان کی ذاتی معلومات چوری کرتے ہیں۔ ادویات کی فروخت کے بہانے کریڈٹ کارڈز کی معلومات لے کر اکاؤنٹ سے رقم چوری کر لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ایسے فراڈ ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں۔ امریکا کے لاکھوں شہریوں کو بھارتی کال سینٹرز نے 250 ملین ڈالرز سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے۔

Comments

- Advertisement -