اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ناظرین کے ساتھ گزرے 14 سال -
The news is by your side.

Advertisement

اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ناظرین کے ساتھ گزرے 14 سال

Meem-Sheen-Khay_avatar_1401530173-50x50 کراچی ……. رپورٹ:  م ش خ

قائرین گرامی آپ کی چاہت کے حوالے سے ہمارے حوصلے اتنے بلند ہوئے کہ ہم نے بہت محنت کے بعد اپنے 14سال مکمل کرلئے ہیں، ان خوشگوار لمحات میں ہم اے آروائی ڈیجیٹل کے ناظرین کے بھی بہت مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری چھوٹی سی کاوش کا پُرخلوص استقبال کیا، جن کی زندہ مثال آپ کے ویب پر ای میل اور پسندیدہ خطوط ہیں خدا آپ کو سلامت رکھے۔

پچھلے دنوں اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک نے سادگی سے اپنی14ویں سالگرہ منائی مانا کہ ہم محنت کرتے ہیں، ناظرین ہمارے حوصلے بڑھاتے ہیں مگر اس کے باوجود کچھ شخصیات ایسی ہیں، جو پس پردہ ہیں مگر ان شخصیات نے کارکنوں کے ہاتھوں کو ایسے سنبھال رکھا ہے۔ جیسے معصوم بچے کو پیار سے سنبھالا جاتا ہے اور ان کے دیئے ہوئے حوصلے جو کارکنوں کو پر عزم کرتے ہیں اور اسی کی وجہ سے اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک مکمل نیٹ ورک کہلایا جاتا ہے۔

ary3

پس پردہ شخصیات میں حاجی جان محمد، حاجی اقبال، حاجی روف، سلمان اقبال اور محبوب عبدالروف کو کس طرح نظر انداز کرسکتے ہیں کہ ساری محبتیں تو ان کی ہی دی ہوئی ہیں، جب ہی تو اے آروائی کے کارکن اپنے کام میں اصلاح کا پہلو تلاش کرتے رہتے ہیں، اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کا سارا نظام کو رب العزت چلا رہے ہیں مگر اس معاشرے کے ذہن میں ایسے بھی لوگ ہیں، جن کو اللہ نے ایک خوبصورت شعور عطاء کیا ہے اور وہ اس شعور کے تحت اپنے ادارے کو خوبصورتی سے چلاتے ہیں۔

ان میں ایک نام اے آروائی نیٹ ورک کے سی ای او محمد جرجیس سیجا (جے جے) کا بھی ہے، اللہ تعالیٰ نے جے جے کو خصوصی ہمت عطا فرمائی ہے، وہ کارکنوں کے ساتھ ایسے رابطے میں رہتے ہیں، جیسے وہ بھی کارکن ہیں مانا کہ محمد جرجیس سیجا اپنے کام کے شہہ سوار ہیں اگر انھیں “انٹرٹیمنٹ اورمارکیٹنگ کے ایوانوں کا شہزادہ” کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا ، جرجیس اپنی ٹیم کو کہتے ہیں کہ آپ محنت کے کشکول کو اپنے گلے میں ڈال کر رکھیں باقی رب الزت پر چھوڑ دیں۔

پاکستان کی فلمی صنعت مٹی کا ڈھیر ہوچکی تھی، سلمان اقبال کے تعاون سے جرجیس سیجا نے فلم کا بیڑا اٹھایا اور ناظرین نے اے آروائی کی بھرپور طریقے سے حوصلہ افزائی کی پھر محمد جرجیس سیجا نے ایک نئے عزم کے ساتھ فلمی صنعت کی طرف قدم بڑھایا اور یوں فلم”میں ہوں شاہد آفریدی“اور ”وار“اے آروائی نے ریلیرز کی اور وار تو ایسا وار ہوتی ہے کہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ جینے کی امنگ نظر آتی ہے۔

”شان رمضان پروگرام“دیکھتے ہوئے ناظرین روحانی طور پر جھومتے رہے، انٹرٹینمنٹ کے پروگرام دیکھیں تو دل کے نہال خانوں میں ایک پیاری سی مسکراہٹ ابھرتی ہے، ناظرین کی ایک اچھی صبح کا آغاز”گڈ مارننگ پاکستان“سے ہوتا ہے، پروگرام ”جیتو جاگو پاکستان“ نے ناظرین کے دل جیت لئے ہیں، محمد جرجیس سیجا اور ان کی ٹیم نے ناظرین کے دلوں پر محبت کے پہرے بٹھا دیئے ہیں۔

ary

پچھلے دنوں ایک سادہ مگر پُروقار تقریب اے آروائی میں منعقد ہوئی، جس میں اے آروائی ڈیجیٹل کی منفرد شخصیات نے شرکت کی، شرکت کرنے والوں میں حاجی جان محمد، حاجی اقبال، حاجی عبدالروف، سلمان اقبال، محبوب عبدالروف، محمد جرجیس سیجا، انور مقصود،عبید خان، شہزاد حسن خان،امین فہیم،اعظم صدیقی، شاہد راٹھور، روف خالد،نوید رشید، آغا فیصل، جاوید شیخ، حسنا دل پذر، ندا پاشا اور سمرین نعمان قابل ذکر تھیں، اس سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام ”گڈ مارننگ پاکستان“ کی توسط سے کیا گیا، جو صبح 9بجے سے لیکر ساڑھے گیارہ بجے تک دکھایا جاتا ہے۔اس سپر ہٹ پروگرام کی ہوسٹ ندا پاشا ہیں۔

ary2

آیئے ناظرین گرامی اب چلتے ہیں اے آروائی کے پروگرام کی طرف اس دفعہ اے آروائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ”قسمت“ میں اداکارہ میرا مرکزی کردارادا کررہی ہیں، جس میں دیورانی اور جٹھانی کے جھگڑے پر روشنی ڈالی گئی ہے، اس کو نادیہ اختر نے تحریر کیا ہے جبکہ ہدایت شاہد یونس کی ہیں، فنکاروں میں عروسہ قریشی، راشد فاروقی،فرح ندیم، ذہین طاہرہ اور صباحت بخاری شال ہیں، یہ سیریل پیر سے لیکر جمعرات تک رات 10بجے دیکھایا جائے گا۔

سیریل”بابل کی دعائیں لیتی جا“کو ابن آس نے تحریری کیا ہےجبکہ ہدایت نین کی ہیں،  فنکاروں میں بنش چوہان،شہزاد رضا،قیصر نقوی اور دیگر شامل ہیں، سوپ”بابل کی دعائیں لیتی جا“پیر سے لیکر جمعرات تک7:30بجے دیکھایا جائے گا ۔

سیریل ”خطا“کو  ثمینہ اعجاز نےتحریر کیا ہے جبکہ ہدایت عاصم علی کی ہیں، فنکاروں میں نائلہ جعفری،ساجد حسن،شہروز سبزواری اور صنم چوہدری شامل ہیں، یہ سیریل ہر بدھ کی رات 8بجے دکھایا جائے گا۔

سیریل ”میں بشرا“کو صنم مہندی نے تحریر کیا ہے جبکہ ہدایت احمد بھٹی کی ہیں، اس کے فنکاروں میں فیصل قریشی،وسیم عباس،صبا حمید، شہریار زیدی شامل ہیں، سیریل میں بشراہر جمعرات کی رات8بجے دیکھائی جائے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں