تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر، ایک روز میں مزید 68 اموات

اسلام آباد : پاکستان میں جاری کورونا کی چوتھی لہر میں کیسز اور اموات کا سلسلہ جاری ہے ، ایک دن میں مزید 68 اموات ہوئی اور 3 ہزار کے قریب کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24گھنٹےمیں کورونامیں مبتلامزید68مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار72 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ24گھنٹے کے دوران 57ہزار626کوروناٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2ہزار928 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح5.08 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ18 ہزار749ہوگئی۔

صوبوں میں کیسز کے حوالے سے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 658، پنجاب میں 4 لاکھ 19 ہزار423 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 70 ہزار 391 اور بلوچستان میں 32 ہزار707 ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار720 ، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 628 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 222 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -