تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کراچی: پولیس نے دو کمسن بچوں کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچوں کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان بچوں کو بیگ میں ڈال کر لے جارہے پولیس نے شک ہونے پر روکا تو اغوا کار بچوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسنیپ جاری تھی شبہ ہونے پر ملزمان کو روکا تو وہ بچوں کو چھوڑ کر بھاگ نکلے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ بچوں کے والدین کی تلاش جاری ہے والدین کو تلاش کرکے بچے ان کے حوالے کیے جائیں گے۔

 ادھر نارتھ کراچی سرسید تھانے کی حدود میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا جس میں نیو کراچی، خواجہ اجمیر نگری اور سرسید تھانوں کی پولیس نے حصہ لیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ بائیو میٹرک کے بعد مشتبہ افراد کو زیر حراست لیا گیا جبکہ دیگر کو تصدیق کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے دوران آپریشن ایک افغان باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ تین موٹر سائیکلیں اور ایک موٹرسائیکل ٹکڑوں میں برآمد کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -