بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

پمز اسپتال کے 11 انتتظامی افسران نوکریوں سے فارغ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پمز اسپتال کے 11 انتظامی افسران کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت صحت نے پمز اسپتال کے 11 افسران کا سروس ایگریمنٹ ختم کردیا ایف ایم ٹی ایکٹ 2021 کے تحت افسران کنٹریکٹ پر بھرتی شدہ تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسپتال ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر خالد مسعود، ایم ڈی ڈاکٹر ہاشم رضا نوکری سے فارغ کیا گیا ہے جبکہ ایسوسی ایٹ پروفیسر پمز شیرین گل، ڈاکٹر شفقت کو ہٹا دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر نرسنگ پمز حمیرا خوشنود، پروفیسر وجاہت عزیز کو ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سربراہ لیگل افیئرز پمز فرخ بشیر، ڈائریکٹر آئی ٹی سہیل کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر ایچ آر پمز عابد الرحمان، ڈائریکٹر فنانس حسنات احمد کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

ڈین پمز اسکول آف ڈینٹسٹری وسیم احمد کا سروس ایگریمنٹ کینسل کردیا گیا ہے پمز ایکٹ 2023 کے تحت اسپتال کو وزارت صحت کے ماتحت کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں