تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

گوجرانوالہ میں دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کرنے والا گروہ سرگرم

گواجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں دوران ڈکیتی ایک ہفتے میں خواتین سے مبینہ زیادتی کی چار وارداتوں نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ پہلا واقعہ تھانہ تتلے عالی کے علاقے مرالیوالہ میں 22 فروری کو پیش آیا، ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو باندھ کر گھر کی خاتون کو کھیت میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق دوسرا واقعہ تھانہ اروپ کے علاقے نواں پنڈ میں 26 فروری کو ہوا جہاں ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو باندھ کر ماں اور بیٹی کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تیسرا واقعہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے ہرنانوالی میں 28 فروری کو پیش آیا، ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو باندھ کو لوٹ مار کی اور خاتون کو کھیت میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ 26 فروری کو زیادتی کی شکار ماں اور بیٹی خوفزدہ ہوکر رشتے داروں کے گھر منتقل ہوئی تھیں یکم مارچ کو ڈاکو اسی گھر میں واردات کرنے پہنچے جہاں ماں بیٹی رہائش پذیر تھیں۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے متاثرہ لڑکی کو وہاں دیکھا اور دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے لیکن تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں واقعات میں تین رکنی گروہ ملوث ہے اور طریقہ واردات بھی ایک جیسا ہے جبکہ چاروں واقعات میں غریب، آبادی سے فاصلے پر گھرانوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے، پولیس کی چار مختلف ٹیمیں، سی آئی اے پولیس ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں