کراچی : چھ محرم کا دن حضرت امام حسینؓ کے بیٹے کمسن شہید شہزادہ علی اصغر کے نام سے منسوب ہے، شہید شہزادہ علی اصغر کی یاد میں آج چھوٹے بڑے شہروں میں جھولے، تعزیئے اور جلوس بھی نکالے جارہے ہیں۔
معصوم خضرت علی اصغر کربلا کے سب سے کم سِن شہید ہیں، جن کی عمر شہادت کے وقت صرف 6 ماہ تھی، جب امام عالی مقام نے پیاس کی شدت سے نڈھال شہزادہ علی اصغر کیلئے یزیدی فوج سے پانی طلب کیا تو یزید کی فوج نے شہزادہ علی اصغر کو پانی دینے بجائے تیر مار کر شہید کردیا۔
اسلام کی سربلندی اور عظمت کی خاطر جہاں کربلا کے ریگزار میں آل محمد کے گھرانوں کے خون شامل ہیں وہیں چھ ماہ کے علی اصغرایسے شیر خوار کی قربانی نے سوکھے گلے پر تیر کھا کر اپنی قربانی وہ انقلاب برپا کیا، جس نے دنیا میں شیر خواروں کی عظمت کو بلند کردیا۔
چھ ماہ کے معصوم اصغر نے نبی کے گھرانے کی سیرت پر چلتے ہوئے ابن زیاد کے لشکر کو اپنے کردار سے ہلا ڈالا.
ملک بھر میں برپا ہونے والی مجالس عزا میں علماء و ذاکرین شہادت حضرت علی اصغر کا ذکر کررہے ہیں، وہیں ان کے قربانی سے منسوب جھولے، تعزیئے اور جلوس بھی نکالے جارہے ہیں۔