The news is by your side.

Advertisement

ہیٹی میں 7.2 شدت کا زلزلہ، کئی علاقے ملیا میٹ، سیکڑوں ہلاکتوں کی تصدیق

پورٹ او پرنس : کیریبین ملک ہیٹی کے کئی علاقے زلزلے کی لپیٹ میں آگئے، بین الاقوامی میڈیا نے سیکڑوں ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے مغرب میں 125 کلومیٹر دور زلزلے کا مرکز تھا جس نے شہر کے شہر تباہ کردئیے۔

شدید زلزلے کی وجہ سے افرا تفری مچ گئی اور عوام خوف زدہ ہوکر جان بچانے کے لیے ادھر سے اُدھر بھاگنے لگے۔

جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی ہے، ہفتے کے روز آنے والے زلزلے میں 227 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہینری نے زلزلے کے بعد ملک میں ایک ماہ کی ایمرجنسی نافذ کرکے ملبے تلے لوگوں کو نکالنے اور اسپتال منتقل کرنے کےلیے ریسکیو آپریشن شروع کروا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ قصبے مکمل طور پر ملیا میٹ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم نے ہیٹی کے لوگوں سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ریڈ کراس اور غیر متاثرہ ہسپتال زخمیوں کا علاج کر رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں