تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بھارت: معذور بچوں‌ کی تعداد 78 لاکھ سے تجاوز کرگئی

نیویارک: اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں بچے تیزی کے ساتھ معذور ہورہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونائیٹڈ نیشنز ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین ، چار اور پانچ سال کی عمر والے بچوں تیزی سے متاثر ہورہے ہیں جبکہ 5 سے 19 سال کی عمر کا ہر ایک بچہ معذوری کا شکار ہے۔

یونیسکو کی جانب سے رپورٹ بھارتی کمپنی کے اشتراک سے جاری کی گئی جسے ’’بچوں میں معذوری‘‘ کا نام دیا گیا۔

رپورٹ میں بھارتی حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ بچوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرےا ور صورتحال سے نمٹنے کے لیے پالیسی بنائے تاکہ معذوری کی بیماری کو روکا جاسکے۔

یونیسکو کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں اس وقت معذور بچوں کی تعداد 78 لاکھ تیس ہزار سے زائد ہے جن کی عمریں 19 سال سے کم ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکولوں سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کی تعداد نمایاں ہے۔ ماہرین نے اس تعداد کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی مجموعی آبادی کے تناسب سے معذور بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اس کی اہم وجہ والدین کی آگاہی نہ ہونا اور انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم نہ کرنا ہیں۔

Comments

- Advertisement -