جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

پاسپورٹ بنوانے والے ہوشیار ہوجائیں!

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں! جعلسازوں کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور شہریوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹورنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے لاہور زون کا ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور ٹیم نے گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مارا، اس دوران شہریوں سے پاسپورٹ  بنوانے کی مد میں پیسے بٹورنے والے 7 ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان میں کامران، اللہ دتہ، سفیان، علی رضا،آصف، اکرام،محمد آصف شامل ہیں ، گرفتار ملزمان کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے۔

مزید پڑھیں : پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم ہوگئی

ترجمان نے کہا ملزمان سے ٹوکن، بینک چالان، رسیدیں و دیگرشواہدبرآمد کرلئے ہیں تاہم ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

پاسپورٹ مافیا کے خلاف جاری تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور  آفس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین بھی کیا جا رہا ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں