site
stats
سندھ

کراچی، پولیس اہلکاروں کا قتل، کالعدم جماعت کے 7 کارندے گرفتار

کراچی : پولیس اور سیکورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سائٹ ایریا میں افطار کرتے چار پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں سے 7 کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4 پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں کالعدم انتہا پسند جماعت کے 7 اہلکاروں سمیت 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دو مشکوک افراد کو جائے وقوع کے قریب سے تفتیش کے لیے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جہاں ان سے تحقیقات جا رہی ہیں۔


 کراچی:‌ افطاری پر بیٹھے پولیس اہلکاروں‌ پرمسلح افراد کی فائرنگ، 4 شہید 


پولیس ذرائع نے حالیہ گرفتاریوں کو بڑی پیشرفت قرار دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کی امید ظاہر کی ہے۔


 کراچی:‌ کالعدم تنظیم نے پولیس اہلکاروں‌ پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی، عمر خطاب 


پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔

خیال رہے گزشتہ شب سائٹ ایریا 4 پولیس اہلکاروں کو سروں پر گولی مارکر اس وقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ ڈیوٹی کے بعد افطار کرنے ایک ہوٹل پر بیٹھے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top