تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

سولجر بازار میں مکان میں زور دار دھماکہ، 7 افراد زخمی

کراچی : سولجر بازار میں مکان میں خوفناک دھماکے دوران 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمی افراد کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئیں جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، حادثہ گھر میں موجود اے سی کا انر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی انر چولہا جلانے کےلیے قریب زور دار دھماکے سے پھٹا، حادثے کے نتیجے میں دو خواتین اور چار بچے زخمی ہوئے۔

یاد رہے ایک قبل کراچی کے علاقے موسمیات کے قریب دکان میں زور دھماکا ہوا تھا، دلخراش واقعے میں ماں اپنے دو بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگئی تھیں۔

کراچی : محکمہ موسمیات کے قریب پیزا شاپ میں دھماکے کا مقدمہ درج

بعد ازاں دکان میں ایگزاسٹ فین کی موجودگی نے گیس بھرنے کے امکانات پر سوال اٹھا دیئے تھے تاہم سی ٹی ڈی نے پولیس سے ڈی وی آر سمیت تمام شواہد تحویل میں لے لیا تھا۔

Comments