ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

بلوچستان میں ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک مسافر زخمی ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ مسافر بس کے ڈرائیور کی جانب سے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، لیویز اور فرنٹیئر کور کے اہلکار جائے حادثہ پہنچے اور پک اپ سے لاشوں کو باہر نکالا۔

لیویز حکام کے مطابق مسافر کوچ کراچی جا رہی تھی جو ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی میں ایک پک اپ سے ٹکرا گئی۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ 17 جولائی کو بلوچستان کے ضلع حب میں مسافر کوچ اور ہائی روف کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

کوئٹہ قومی شاہراہ پر ہولناک ٹریفک حادثہ، 13 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ رواں سال 3 جون کو بلوچستان کے شہر ژوب میں کوئٹہ قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں