تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...
Array

خیرپور: مسجد کی چھت گرنے سے7 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

خیرپور : سندھ میں بارش کے باعث خیرپور میں مسجد کی چھت گرنے سے7 افراد جاں بحق ہوگئے اور 50 سے زائد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ ، خیرپور سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں مسلسل بارش سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

خیرپور کے علاقے احمد پور کے قریب مسلسل بارش کے باعث مسجد کی چھت منہدم ہوگئی، جس کے باعث 7 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ کئی خواتین اور بچوں سمیت افراد ملبے تلے دب گئے۔

انتظامیہ کو واقعے کی بار بار اطلاع دینے کے باوجود زخمیوں کو ایمبولینس تک نہیں ملی اور نہ ہی انتظامیہ وقوعہ پر پہنچ سکی۔

،اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے زخمیوں کونکالا،50 زخمیوں کو ملبے سے نکال لیاگیا اور تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شدید بارش کےباعث علاقہ مکینوں کو امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے سیلاب کاریوں کی وجہ سے احمد پور کے علاقے میں لوگ مسجد میں پناہ لئے ہوئے تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے خیرپور میں چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

پرویزالٰہی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت جاں بحق افرادکےلواحقین کےغم میں برابرکی شریک ہے۔

اس کے علاوہ شکار پور میں گھر کی چھت گرنے سے چار بچوں سمیت پانچ افرادجاں بحق ہوئے جبکہ جیکب آباد میں مکان گرنے سے تین بچے اور لاڑکانہ میں دو بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔

Comments

- Advertisement -