تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

متحدہ عرب امارات کے نئے لوگو کی 7 لکیروں میں چھپا زار

دبئی : دنیا بھر میں اگلے 50 سالوں کے لیے متحدہ عرب امارات کی نئی پہچان کیلئے نیا لوگو متعارف کرادیا گیا، نئے لوگو میں سیون لائنز ہیں، نیا لوگو 7 امارات،7 رہنما اور 7 گھوڑوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی نئی عالمی پہچان کیلئے نیا لوگو لانچ کردیا گیا، ایگل کی جگہ اس ڈیزائن میں سات لائنیں شامل ہیں ، جو متحدہ عرب امارات کے نقشے کی تشکیل کرتی ہیں، جو ملک کے بلند و بالا ستون اور مضبوط بنیادوں، اس کی مضبوط روح، اس کے اونچے خوابوں اور اس کے ترقیاتی عزائم سے متاثر ہیں۔

یہ سات ستون مشترکہ گھر کی بنیاد تشکیل دیتے ہیں اور سات رہنماؤں کا احترام کرتے ہیں جنہوں نے ایک قومی بینر کے تحت عوام کے خوابوں کو متحد کیا، اس ڈیزائن کے انتخاب کے لئے پوری دنیا سے 10.6 ملین ووٹ ڈالے گئے۔

تقریب ابو ظہبی میں واقع قصر الوطن میں ہوئی ، جس میں اماراتی فنکاروں، مصنفین، شاعروں اور ڈیزائنرز کی ’’متاثر کن 49‘‘ ٹیموں کو اکٹھا کیا گیا، جس نے پوری دنیا میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کے لئے تین لوگو ڈیزائن بنائے تھے۔

متاثر کن 49 مصوروں کی تخلیق والے یہ تین لوگو عرب امارات کی سات بنیادی اقدار کا عکاس ہیں ، یہ سخاوت ، کھلے پن ، تخلیق ، رواداری ، ساکھ ، مستقبل پر نظر ، تواضع اور انسانیت ہیں ۔

ان تین لوگو میں شامل ایک عربی کیلیگرافی کا شاہکار لوگو بھی شامل ہے ، اس میں سمندر کی لہروں کا موجزن اظہار کیا گیا ہے ، تیسرا لوگو کھجور کے درخت کا ہے جوکہ خطے کی تاریخی پہچان ہے ، سنہرے رنگوں میں درخت کے پتوں کا بنا یہ لوگو صحرا اور سورج کی روشنی کا بھی مظہر ہے۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ "متحدہ عرب امارات کا نیشنل برانڈ ہمارے نقشہ، ہماری شناخت اور ہماری بڑھتی ہوئی امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ سات امارات، سات بانی اور سات گھوڑوں کی بھی نمائندگی کرتا ہے جس کے ساتھ ہم ترقی کی عالمی دوڑ میں مقابلہ کریں گے۔

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے کہا کہ "متحدہ عرب امارات کا نیشن برانڈ ہماری یونین، ہمارے اتحاد، ہمارے مستقبل اور ایک ایسے ملک کی کہانی سناتا ہے جو پوری دنیا میں مضبوطی سے اپنی شناخت بنا رہا ہے، نئے برانڈ کے لئے ہمارا ہدف امارات کی عالمی ساکھ کو بڑھانا ہے جس میں ہم نے 48 سالوں میں مسلسل کام کے دوران ہزاروں ٹیموں کی سرمایہ کاری کی۔

Comments

- Advertisement -