ماسکو (16 اکتوبر 2026): روس میں آج صبح شدید زلزلہ آیا ہے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے جزیرہ نما علاقے کامچاٹکا میں اب سے کچھ دیر قبل شدید زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔
یورپی بحیرۂ روم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ولچنسک سے تقریباً 123 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں زمین کی سطح سے تقریباً 140 سے 152 کلومیٹر ریکارڈ کیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی بڑے جانی نقصان یا شدید تباہی کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
دوسری جانب امریکی نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) اور پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق اس زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ بھی جاری نہیں کی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کامچٹکا کا یہ خطہ ارضیاتی طور پر انتہائی حساس زون میں واقع ہے جہاں اس نوعیت کے بڑے زلزلے پہلے بھی آتے رہے ہیں اور جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے وہاں مستقبل میں بھی ایسے زلززلوں کا اعادہ ہو سکتا ہے۔
روس میں زلزلہ اور سونامی وارننگ کے بعد دنیا بھر میں ہلچل، کئی ممالک میں ہنگامی اقدامات


