پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

نواز شریف میڈیکل سٹی میں 7 بڑے اسپتال بنانے کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (19 جون 2026): وزیراعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف میڈیکل سٹی میں سات بڑے اسپتال بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چلڈرن اسپتال فور اور انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھو پیڈک بنانے کی منظوری دے دی ہے جب کہ نواز شریف میڈیکل سٹی میں 1519 بیڈز کے 7 بڑے اسپتال بنائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں صوبے بھر میں 110 مجبوزہ منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نواز شریف میڈیکل سٹی میں 1519 بیڈز پر مشتمل سات بڑے اسپتال بنائے جائیں گے۔ میڈیکل سٹی میں پلاسٹک ری کنسٹریکٹو سرجری سینٹر بنے گا۔ انسٹیٹیوٹ آف جینیٹک اینڈ بلڈ ڈیزیز قائم ہوگا، اور سینٹر آف ایکسی لینس نرسنگ اینڈ مڈ وائفری بھی بنایا جائے گا۔

ان کے علاوہ نواز شریف میڈیکل سٹی میں انفیکشن ڈیزیز اسپتال اورانسٹیٹیوٹ آف آپتھلمالوجی بھی بنائےجائیں گے۔ تمام بڑے اسپتال مرحلہ وار بنائے جائیں گے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں پہلی بار پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہاسٹل بنیں گے۔ اس موقع پر طلبہ کے لیے اسٹوڈنٹ ہاسٹل قائم کرنے کی تجویز سمیت روڈز، ٹرکنگ ٹرمینل اور بس اسٹینڈ پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ ماڈل بازار اور فوڈ اسٹریٹس پراجیکٹس پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

متعلقہ حکام نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 4 پراجیکٹس کامیابی سے فعال ہیں۔ 4 بڑے سی ایم منصوبے شامل، مزید 27 پراجیکٹس کی فزیبلٹی تیار جب کہ دیگر پر کام تیزی سے جاری ہے۔

ان کے علاوہ میڈیکل ڈسٹرکٹ میں ایف ایم ڈی پروڈکشن پلانٹ لگایا جائے گا جب کہ لاہور میں ٹائم ٹریول پارک اور شریمپ فارمنگ پراجیکٹ سمیت چنیوٹ میں مائنز ٹو میٹل پراجیکٹ بھی پلان میں شامل ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ترقی کا سفر ہر صورت جاری رہے گا۔ ترقیاتی عمل میں نجی شعبے کو بھی شریک کرنا مقصد ہے۔

اہم ترین

الفت مغل
الفت مغل
الفت مغل اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ رپورٹر ہیں

مزید خبریں