سات محرم کا دن شہزادہ حضرت قاسم کے نام سے منسوب -
The news is by your side.

Advertisement

سات محرم کا دن شہزادہ حضرت قاسم کے نام سے منسوب

کراچی : سات محرم الحرام کی مناسبت سے ملک بھر میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے، اور شہزادہ قاسم ابن حسن کی یاد میں مہندی کی زیارت بر آمد کی جارہی ہیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

آج کربلا کے اُس شہزادے کا ذکر ہے جو زندگی میں ہی یزیدی لشکر کے گھوڑوں کی ٹاپوں سے پامال ہوگئے، شہزادہ قاسم ابن الحسن جنہوں نے میدان کربلا میں اپنے بابا حسن ابن علی کی نیابت کی۔

حضرت قاسم چچا حسین ابن علی سے اجازت لے کر میدان کربلا میں آئے تو دادا علی مرتضی کرم اللہ وجہہ کی وارثت سے ملنے والی شجاعت اور بہادری کے جوہر دکھائے لیکن پھر یزیدی لشکر نے گھیر کر آپ کو شہید کردیا.

آج ملک بھر میں ہونے والی مجالس میں حضرت قاسم کی مہندی اٹھائی جائے گی جبکہ مجالس عزا میں علماء و ذاکرین حضرت قاسم کا واقعہ شہادت بیان کررہے ہیں وہیں ان کی قربانی سے منسوب ، تعزیئے اور جلوس بھی نکالے جارہے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں