چاغی: دالبندین میں یک مچ شاہراہ کے قریب دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں سات افراد جان سے گئے جبکہ تین زخمی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دالبندین میں یک مچ شاہراہ کے قریب دو لگژری گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جہاں دو لگژری گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں موقع پر ہی 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں 3 سے 4 خواتین، 2 مرد اور ایک بچی شامل بتائے جا رہے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں 3 سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن کا تعلق چاغی کے شہر آمری سے بتایا جا رہا ہے تاہم جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر یک مچ سے دالبندین پرنس فہد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد یک مچ شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد سڑک پر ٹریفک کی بحالی کا عمل جاری ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


