بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

جعلی پولیس افسران بن کر شہریوں کو آن لائن لوٹنے والے 7 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جعلی پولیس افسران بن کر شہریوں سے آن لائن فراڈ کرنے والے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، جن کے قبضے سے متعدد موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے دیگر آلات و شواہد برآمد ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے ) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اور حساس اداروں کے افسران بن کر شہریوں سے آن لائن فراڈ کرنے والے دو مختلف گروہوں کے 7 ملزمان کو فیصل آباد اور ملتان سے گرفتار کر لیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے ملزمان مزمل عباس اور محمد اختر (جن کا تعلق لالیاں، چنیوٹ سے ہے) کو گرفتار کیا گیا، یہ ملزمان آن لائن رائیڈرز کو نشانہ بناتے تھے، ملزمان خود کو حساس اداروں کے افسران ظاہر کر کے رائیڈرز کو دھوکا دیتے تھے اور جعلی معلومات فراہم کر کے ڈرائیورز کو مختلف بہانوں سے رقم ٹرانسفر کرنے پر آمادہ کرتے تھے۔

دوسری کارروائی میں این سی سی آئی اے ملتان نے 5 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں راحیل وڑائچ، علی وڑائچ، ندیم عمران، قدیر حسین اور برہان مجید شامل ہیں، یہ گروہ شہریوں کو نفسیاتی طور پر ہراساں کرتا تھا:

ملزمان سادہ لوح شہریوں کو فون کر کے ڈراتے تھے کہ ان کا کوئی پیارا پولیس کی گرفتاری میں ہے جبکہ رہائی کے بدلے بھاری رقم کا مطالبہ کیا جاتا اور پیسے نہ دینے کی صورت میں سنگین مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دی جاتی تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے متعدد موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے دیگر آلات و شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔

این سی سی آئی اے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی مشکوک کال پر کان دھرنے کے بجائے فوری طور پر حکام کو مطلع کریں تاکہ آن لائن فراڈ سے بچا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں