The news is by your side.

Advertisement

سی ٹی ڈی کی کاروائی، شیخوپورہ میں سات دہشت گرد ہلاک

شیخوپورہ: شرقپورروڈ پرانسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کے نتیجے میں سات دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اورحساس اداروں کےاہلکاروں اوردہشتگردوں کےدرمیان مقابلہ ہوا،دہشتگردوں کے قبضے سے دوکلو بارودی مواد،ہینڈ گرینیڈ اور دیگر جدید اسلحہ برآمد ہوا۔ملزمان سے گاڑی اورتین موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لےلی گئیں۔

ذرائع کےمطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جبکہ دہشت گرد شیخوپورہ اورننکانہ صاحب کے علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

ہلاک ہونےوالے دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تنظیموں سے بتایا گیا ہے جبکہ ہلاک ہونےوالوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال پہنچادی گئیں ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں