منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

دوران پرواز بچی کی روح پرواز کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں گو ایئر کی پرواز میں سات سالہ بچی دل کا دورہ پڑنے کے باعث طیارے میں ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست لکھنؤ سے ممبئی جانے والی گو ایئر کی پرواز میں سات سالہ بچی دل کا دورہ پڑنے کے باعث طیارے میں ہلاک ہوگئی۔

لکھنؤ سے ممبئی جانے والی ایک پرواز کو مسافر کی حالت غیر ہونے پر ناگپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، بچی کا پہلے ایئرپورٹ پر موجود طبی عملے نے معائنہ کیا بعدازاں گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

ڈاکٹرز نے سات سالہ بچی ایوشی پنواسی پرجاپتی کو مردہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ مسافر کی موت چند گھنٹوں قبل ہی ہوگئی تھی اور اس کی ممکنہ وجہ بلندی کے خوف کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنا ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: دوران پرواز خاتون کرونا سے ہلاک

دوسری جانب بچی کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ سفر سے قبل بیٹی بالکل ٹھیک تھی لیکن دوران پرواز طیارے میں اچانک طبیعت بگڑنے لگی تھی، والد نے بچی کی موت کے تعین کے لیے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

گو ایئر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچی کی ہلاکت کی وجہ طبی ہے، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی اور ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی پوری کوشش کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں