The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں سات سالہ بچہ گٹر میں گرکر ہلاک

کراچی: مواچھ گوٹھ کے علاقے میں اویس نامی سات سالہ بچہ کے گٹر میں گر کر ہلاک ہونے پراہلِ خانہ کا لاش کے ساتھ مواچھ گوٹھ روڈ پر جاری احتجاج سے ٹریفک معطل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مواچھ گوٹھ کا رہائشی سات سالہ بچہ گلی میں کھیلتے ہوئے گٹر میں گرگیا،جسے اہلِ خانہ نے فوری طور ہسپتال پہنچایا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ کر خالقِ حقیقی سے جا ملا جس کے بعد مشتعل اہلِ خانہ اور علاقہ مکینوں نے بچے کی لاش کو ایمبولینس میں رکھ کر مواچھ گوٹھ روڈ پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلا ک کردی۔

احتجاج کے باعث مواچھ گوٹھ روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی ہے، اہلِ خانہ کا اصرار تھا کہ حادثہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث آیا اورایسے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں جس کے سدباب کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات تک احتجاج جاری رہے گا.

واضع رہے افسوسناک واقعہ پرعلاقہ مکینوں کا احتجاج صبح سے جاری ہے جس کی وجہ سے مواچھ گوٹھ روڈ پر ٹریفک معطل ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ جانے کے باوجود تاحال انتظامیہ کا کوئی نمائندہ مذاکرات کے لیے نہیں آیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں