تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

تیونس: مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 65 افراد ہلاک

طرابلس : لیبیا سے یورپ جانے والے مہاجرین کی کشتی بحیرہ روم میں الٹنے سے 65 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین نے بتایا کہ لیبیا سے یورپ جانے والے مہاجرین کی کشتی تیونس کے دارالحکومت سے 270 کلو میٹر دور بحیرہ روم میں الٹ گئے، حادثے میں 65 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق کشتی میں زیادہ تر لیبیائی افراد سوار تھے جبکہ کچھ بنگلہ دیشی اور مراکشی شہری بھی شامل تھے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کے مطابق 2019 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران اس روٹ میں اب تک 164 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تیونس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کشتی لیبیا کے ساحل زورا سے اٹلی کے لیے روانہ ہوئی تھی تاہم نیوی نے اب تک 3 لاشوں کو نکال لیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریش کے مطابق بحیرہ روم میں گزشتہ سال 2 ہزار 297 افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے۔

لیبیا: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، درجنوں مہاجرین ہلاک

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی ایک اور کوشش جان لیوا ثابت ہوئی، لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے درجنوں تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -