تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

کراچی میں فیکٹری کے 70 ملازمین کو لوٹ لیا گیا

کراچی میں ڈاکووں کی دیدہ دلیری کا ایک اور واقعہ پیش آگیا۔ مسلح افراد نے درجنوں ملازمین کو لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں لیدر فیکٹری کے70ملازمین کو لوٹ لیا گیا۔ گزشتہ روز لیدر گارمنٹس فیکٹری کورنگی کے ملازمین بس میں جا رہے تھے کہ 3موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح ملزمان 65 موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرین میں 8 خواتین، 62 مرد ملازمین اور بس ڈرائیور شامل ہیں۔ بس ڈرائیور کے آنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں لوٹ مار اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لیے پولیس، اینٹی وہیکلز لیفٹنگ سیل سمیت دیگر ادارے بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں تاہم تابڑتوڑ کارروائیوں کے باوجود شہر میں مسلح وارداتوں میں کمی نہیں آرہی۔

Comments

- Advertisement -