تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

70 سالہ اماں یاسمین کے نوٹوں کے ہار سب میں مقبول

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 70 سالہ اماں یاسمین نوٹوں کے ہار فروخت کر کے اپنا گھر چلا رہی ہیں، ان کے ہاتھ کا کام پوری مارکیٹ میں بے حد مشہور ہے۔

کراچی کی لی مارکیٹ میں جہاں جا بجا گل فروشوں کی دکانیں موجود ہیں وہیں ایک دکان 70 سالہ اماں یاسمین کی بھی ہے۔

اماں یاسمین اپنی چھوٹی سی دکان میں نوٹوں کے ہار بناتی ہیں، اماں نوٹوں کی گڈیاں کھول کر نہایت صفائی سے انہیں ہار میں پروتی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے کام سے خوش ہو کر لوگ انہیں اضافی رقم بھی دے جاتے ہیں۔

اماں یاسمین بتاتی ہیں کہ ان کے شوہر اس کام سے وابستہ تھے لیکن ان کے گزر جانے کے بعد گھر کو چلانے کے لیے اماں کو یہ کام سنبھالنا پڑا۔ وہ ایک دن میں 500 تک ہار بناتی ہیں۔

اس کام سے وابستہ دیگر افراد کا کہنا ہے کہ کڑک نوٹوں کی گڈی جو اضافی رقم دے کر لینی پڑتی ہے اب مہنگی ہوگئی ہے، 1 ہزار روپوں کی گڈی 1200 روپے میں ملتی ہے۔

اماں یاسمین کے ساتھ ان کے پوتے بھی یہ کام کرتے ہیں، اور وہ چاہتی ہیں کہ آگے وہی اس کام کو سنبھالیں تاکہ گھر سنبھال سکیں۔

Comments

- Advertisement -