پیر, جون 8, 2026
اشتہار

رواں برس ’’700 اہل غزہ‘‘ بھی حج کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

(20 مئی 2026): رواں برس دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں ان میں 700 اہل غزہ بھی شامل ہیں۔

دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ فلسطین سے 6600 عازمین حج فریضے کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس آ چکے ہیں۔ ان میں اسرائیلی بربریت کا شکار برباد غزہ کے 700 شہری بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی عازمین نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم کے قصبوں اور شہروں سے اردن تک کا سفر کیا اور وہاں سے مملکت پہنچے۔

دوسری جانب غزہ کی پٹی سے 700 عازمین مصر کے راستے سعودی عرب آئے ہیں۔ فلسطینی عازمین مکہ مکرمہ کے 6 ہوٹلوں میں مقیم ہیں۔

سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق گزشتہ برس 16 لاکھ 73 ہزار 230  عازمین نے فریضہ حج کیا، جن میں سے ایک لاکھ 66 ہزار 654 سعودی شہری یا رہائشی تھے، جبکہ باقی مملکت سے باہر سے آئے تھے۔

ایک صدی طویل خواب کی تکمیل، ’’100 سال‘‘ سے زائد عمر کے عازم حج بزرگ کون ہیں؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں