بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

ابوظہبی: پولیس نے حادثے فلمانے کے جرم میں 71 شہریوں پر جرمانہ عائد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی پولیس نے درجنوں شہریوں کو حادثے کی فلم بنانا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے ڈیڑھ لاکھ درہم جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پولیس نے سڑکوں پر ہونے والے حادثات کی ویڈیو اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے جرم میں 71 شہریوں کو بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یو اے ای پولیس نے گذشتہ چھ ماہ کے دوران روڈ حادثات کی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر سماجی رابطوں کی ویب سایٹس پر متحدہ عرب امارات کے 71 شہریوں کو ڈیڑھ لاکھ درہم سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی پولیس نے 2012 کے سائبر کرائم قانون کی شک 21 کے تحت جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی ٹریفک پولیس اور پیٹرول ڈائریکٹوریٹ کا کہنا تھا سڑک پر ہونے والے حادثات کے بعد فلم اور تصویر بنانے کے لیے عوام کا رش لگنا حادثے کے متاثرین کے لیے مزید خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ کیوں کہ رش کی وجہ سے ایمبولینس کے پہنچے میں تاخیر ہوتی ہے۔

عربی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یو اے ای حکام کی جانب سے نافذ کیے جانے والے قانون کا مقصد جائے حادثہ پر عوام کے ہجوم کو جمع ہونے سے روکنا ہے، اس لیے حادثے کی فلم یا تصویر بنانے والوں کو ڈیڑگ لاکھ درہم جرمانہ عائد کرتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں