ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

مصر کے نابینا قاری دوران امامت انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

مصر کے معروف نابینا قاری شیخ عبداللہ کامل امریکا کی مسجد میں دوران امامت انتقال کرگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 37 سالہ شیخ عبداللہ کامل امریکی ریاست نیو جرسی کی التوحید مسجد میں امامت کررہے تھے جس دوران وہ انتقال کرگئے۔

مصری شیخ قیوم گورنری کے دارالحکومت یوسف الصادق کے گاؤں میں پیدا ہوئے اور انہوں نے کم عمری میں ہی قرآن حفظ کرلیا تھا۔

عبداللہ کامل اپنی خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کے باعث خاصے معروف تھے۔

رپورٹ کے مطابق 10 اپریل کو عبد اللہ کامل کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی جس کیلئے قاری عبد اللہ نے فیس بک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا اللہ نے انہیں بیٹے سے نوازا ہے جس کا نام انہوں نے سفیان رکھا۔

قاری عبداللہ نے 2015 میں ایک چینل پر تلاوت قرآن کے ایک مقابلے میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی تھی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں