تازہ ترین

چوہدری پرویزالٰہی کوگرفتار کرلیا گیا

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کےصدرپرویزالٰہی...

بھارتی خفیہ ایجنسی را، بھارتی میڈیا اور بلوچ دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد : بلوچستان سے متعلق عالمی پراپیگنڈے کیلئے...

مشہور ہونے کے لیے بچوں نے اغوا کا ڈرامہ رچا لیا

رحیم یار خان سے گزشتہ روز لاپتا ہونے والے تین بچوں کے اغوا کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ رحیم یار خان میں تین کم عمر بچے والدین سے ناراض ہوکر گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے، 11 سے 14 سال کے تین بچے ہم عمر نوکرانی کے ساتھ گھر سے گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں نے گھر چھوڑتے ہوئے ایک کاغذ پر الوداعی تحریر بھی لکھی تھی۔

بچوں نے تحریر میں لکھا کہ تلاش نہ کیا جائے شہرت حاصل کرکے آئیں گے، پولیس کا بتانا ہے کہ بچوں نے والدین کی جانب سے ناکامی کے طعنے ملنے پر انتہائی اقدم اٹھایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچوں کو نوکرانی کے ساتھ جاتے دیکھا گیا، تینوں بچے بس میں سوار ہوکر دوسرے شہر کے لیے سفر کررہے تھے۔

تفتیشی حکام کے مطابق بہاولپور کے قریب بچوں کو بس سے اتار لیا، بچوں کو تحویل میں لے کر والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Comments