اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

دبئی جانے والا طیارہ دوران پرواز فنی خرابی کا شکار ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور سے دبئی جانے والی نجی ایئر لائن کے طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی پیدا ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارہ شیخوپورہ کی فضائی حدود میں تھا جب فنی خرابی پیدا ہوئی، کپتان نے لینڈنگ سے قبل ڈیڑھ گھنٹے سے زائد طیارے کو فضا میں رکھا۔

ذرائع کے مطابق فیول تحلیل کرنے کے بعد واپس لاہور ایئرپورٹ پر طیارہ بحفاظت اتار لیا۔

ایئر لائن انتظامیہ نے بتایا کہ مسافروں کو لاؤنج منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ انجینئرز طیارے کا معائنہ کر رہے ہیں، فنی خرابی دور ہوتے ہی طیارہ روانہ کر دیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں