تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

عمران خان یوتھ کے لیے رانگ نمبر ثابت ہوگئے، مصطفیٰ کمال

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ عمران خان یوتھ کے لیے رانگ نمبر ثابت ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماؤں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کے دشمن بھی وہ نہیں کرسکتے جو عمران خان نے کر دکھایا، پاپولر یزید، فرعون بھی تھا اور ہٹلر بھی زیادہ پاپولر تھا تو کیا آپ ملک کی املاک کو نقصان پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چار سال بعد آپ کے پاس ایک پراجیکٹ بتانے کو نہیں، آپ نے اسی آصف زرداری کے ساتھ چار سال حکومت کی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جن چکروں میں ہیں وہ وقت ہم نے گزار دیا ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ عمران خان وہ اسٹیبلشمنٹ چاہتے ہیں جو آر ٹی ایس خراب کرے، باجوہ جب تک جوڑ توڑ کررہے تھے تو وہ محب وطن تھے جب وہ نیوٹرل ہوگئے تو مخالفت کرنے لگے۔

عمران خان خود کو خاص مخلوق سمجھتے ہیں، فاروق ستار

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا کہ عمران خان اپنے آپ کو خاص مخلوق سمجھتے ہیں، پہلی بار کسی سیاسی رہنما کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس میں لوٹ مار ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ گرفتاری دینے کے رواداری نہیں تھے، وہ خود کو آٗئین اور قانون سے ماورا سمجھتے ہیں، احتجاج کرنا تھا تو پرامن احتجاج کرتے، گاڑیاں، املاک جلا دیے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ہم ایسے ایسے مقدمات بھگت رہے ہیں جو سنے بھی نہیں، جو کچھ ہوا اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ہم نے جو کچھ بھگتا ہے اس کا عمران خان تصور بھی نہیں کرسکتے، خالد مقبول

ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے جو کچھ بھگتا ہے اس کا عمران خان تصور بھی نہیں کرسکتے، ابھی تو آپ نے کچھ دیکھا ہی نہیں ہے، دعا ہے جو آپ برداشت نہیں کرسکتے وہ آپ پر نہ گزرے، عدالتوں میں معاملات طے ہوجائیں بہتری اسی میں ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کسی نے پاکستان کی بنیاد کے خلاف نعرہ لگایا تو ہم نے لاتعلقی کا اظہار کیا، سیاسی، معاشی، آئینی بحران کبھی بھی ایک ساتھ نہیں پاکستان میں نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی اداروں کے لیے آج سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کا ردعمل حوصلہ افزا تھا، یہ شہر پاکستان کی ترقی، خوشحالی کی نمائندگی کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -